قاہرہ22جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مصری سکیورٹی فورسز نے شمالی سینائی میں زمینی اور فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں تیس مشتبہ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کادعویٰ کیاہے۔ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سینائی کے شمال میں یہ عسکری کارروائیاں گزشتہ چارروزسے جاری ہیں۔ سینائی میں سن 2013ء سے شدت پسندانہ حملوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے اور اس دوران سینکڑوں سکیورٹی اہلکار مارے جاچکے ہیں۔ حکومتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں چار شدت پسندوں کوحراست میں بھی لیاگیاہے۔